پارٹی کارکن اثاثہ،خدمت کرنا فرض،مسائل کا احساس،جتنا ممکن ہو سکا کام جاری رکھوں گا، میرصادق عمرانی

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما صوبائی وزیر اپاشی میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ پارٹی کارکن ہمارا اثاثہ ہے ان کی خدمت کرنا ہم پر فرض ہے کارکنوں کے مسائل کا بخوبی احساس ہے جتنا ممکن ہو سکے کارکنوں کے لیے کام جاری رکھوں گا یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدررہنما نور الدین کاکڑ کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کئی اس موقع پر پارٹی کارکنوں نے ملازمتوں کے آرڈر ملنے پر میر محمد صادق عمرانی کا شکریہ ادا کیا صوبائی وزیر میر صادق عمرانی نے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا مجھے پاکستان پیپلز پارٹی میں 52 سال ہو گئے ہیں پارٹی کے کارکنوں کے مسائل کا بخوبی ادراک اور احساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن ہمارا اثاثہ ہیں ان کی خدمت کرنا اور مسائل کا حل کرنا ہمارا فرض ہے ہمیں کوئی لالچ نہیں ہمارا دامن صاف ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے جتنے بھی وزرا اور ارکان اسمبلی ہیں انہیں بھی چاہیے کہ وہ کارکنوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ترجیح بنیادوں پر کام کریں۔میر صادق عمرانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کارکنوں کی جماعت ہے ہم میں کوئی تفریق نہیں پارٹی کے لیڈر بھی کارکن رہے ہیں اور انہوں نے بھی مشکلات دیکھی ہیں جس کی وجہ سے جب بھی پارٹی اقتدار میں آئی ہے اس نے کارکنوں کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی صدر مملکت آصف علی زرداری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت قیادت کی سربراہی میں عوام اور پارٹی کارکنوں کی خدمت کو جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ایری گیشن میں لواحقین کوٹہ کے علاوہ ابتک سینکڑوں نوجوانوں کو میرٹ پر روزگار کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی مزید نوکریاں رکھی گئی ہیں جنہیں بھی میرٹ پر پڑھے لکھے نوجوانوں کو فراہم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں