ملازمین کے اعتماد پر پورا اترنے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے٬جلال الدین جاموٹ

سبی(رپورٹو) ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ سبی کے صحافیوں نے واپڈہ ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے سب ڈویژن سبی کے حالیہ انٹرنل انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے نومنتخب عہدیداران محمد ابراہیم یوسفزئی، جلال الدین جاموٹ اور شعیب احمد کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر صحافیوں اور نومنتخب عہدیداران کے درمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات اور تبادلہ خیال ہوا۔دوران ملاقات میر حاجی میر نصیر احمد گہرامزئی بھی موجود تھے ملاقات کے دوران یونین انتخابات کے انعقاد، ملازمین کے مسائل اور ان کے حل کے لیے مشترکہ کاوشوں پر گفتگو کی گئی۔ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے نمائندوں نے نومنتخب قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ملازمین کے حقوق کے تحفظ، فلاح و بہبود اور ادارے کی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر محمد ابراہیم یوسفزئی، جلال الدین جاموٹ اور شعیب احمد نے مبارکباد دینے پر صحافی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملازمین کے اعتماد پر پورا اترنے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں