پنجگور(این این آئی) گرینڈ الائنس بلوچستان کی کال پر گرینڈ الائنس پنجگور کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں ریلی و احتجاج.تفصیلات کے مطابق گرینڈ الائنس کی کال پر ملازمین کی جبری ریٹائرمنٹ،ڈی آر اے کی عدم فراہمی اور دیگر مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی جاوید چوک سے شروع ہوا اور پریس کلب کے سامنے ایک ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا.احتجاجی ریلی کی قیادت گرینڈ الائنس کے ضلعی آرگنائزر عبدالجبار بلوچ کر رہے تھے اور ریلی میں تمام یونیز کے عہدہ داران و ملازمین نے ایک بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے مطالبات کے حق اور حکومت کی پالیسیوں کے خلاف سخت نعرہ بازی کی.احتجاجی ریلی کے شرکا سے گرینڈ الائنس کے ضلعی آرگنائزر عبدالجبار بلوچ،وطن ٹیچرزایسوسی ایشن کے محمد جان بلوچ،جٹی اے کے اکبر علی بلوچ، پیرامیڈیکس کے ڈاکٹر ظہور بلوچ، ایگریکلچر یونین کے صلاح الدین بلوچ پروفیسرز اینڈ لیکچرر ایسوسی ایشن کے پروفیسر حفیظ گوہر جی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین اس سخت گرمی میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے ہیں اور حکومت کے زمہ داران ملازمین کے جائز مطالبات کو ماننے کیلئے انکاری ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی آر اے ملازمین کا ایک بنیادی حق ہے اور ہم اس ملک کی قانون و آئین کے مطابق اپنا حق مانگ رہے ہیں جب کہ گزشتہ تین سالوں سے ملازمین کو اْن کے بنیادی حق سے محروم کیا جا رہا ہے.انہوں نے کہ ملازمین کیلئے ڈی آر اے کیلئے حکومت مختلف حیلے بہانے کی رہی ہے جب کہ وزرا کی تنخواہ و مراعات میں اضافہ کی باتیں کی جا رہی ہیں.انہوں نے کہا ہے کہ ڈے آر اے ملازمین کا بنیادی حق ہے اور اس بنیادی حق سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہونگے بلکہ اس کیلئے ملازمین مزید اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے اپنے جائز حقوق کیلئے لڑیں گے.۔

