کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبوں کی تنصیب اورلائنوں کی شفٹنگ کے کام کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں 16جون (بروزمنگل) مری آبادگرڈاسٹیشن کے 11kvطوغی روڈ، کانسی ون، کانسی ٹو، لیاقت بازارایکسپریس فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہیگی۔ اسکے علاوہ 17جون کو (بروزبدھ) سریاب گرڈاسٹیشن کے 11kvسریاب ون، سریاب ٹو، ہزارہ ٹٓون، واسا، سمنگلی ایکسپریس، اے ون سٹی، جڑسا، خیر بخش مری، جائنٹ روڈ، غوث آباد، کرانی، انڈسٹریل، اولڈلیاقت بازارفیڈروں سے صبح 10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی نیز اُسی روز شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11kv ویسٹرن بائی پاس، جبل نور،داریم، خروٹ آ باد اور دوستین فیڈرزجبکہ کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے عالم خان، نواں کلی اور مالک فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندرہیگی،اسی طرح 17جون کے روز انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے سریاب مل، شاہنواز، شموزئی، ایف جی ایس،واسا اور زرغون گرڈاسٹیشن سے منسلک11kv نواں کلی بائی پاس، زرغون ون، زرغون ٹو، ایف سی، عسکری ون اور صاحبزادہ فیڈرز سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی۔ علاوہ ازیں کوئٹہ شہر سے باہرمختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں پر ضروری مرمت اور ٹیسٹنگ کے کام کئے جارہے ہیں جس کے باعث16جون کو(بروزمنگل) خضدارگرڈاسٹیشن کے 11kvانجینئرنگ کالج، سٹی تھری، زیدی، وہیری، سٹی ٹو، خیر آباد، ایم ای ایس، کوشک فیڈروں سے صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی نیز اسی روز132kvزیارت گرڈاسٹیشن کے تمام فیڈروں سے صبح9بجے تاشام 5 بجے جبکہ علی زئی گرڈاسٹیشن سے دوپہر2بجے سے شام 6بجے تک بجلی بندہوگی۔اسی طرح17جون کو (بروزبدھ) لورالائی گرڈاسٹیشن کے 11kvایکسپریس، ایم ای ایس، شبوزئی، درگی، زنگی وال، بروی، یونیورسٹی فیڈروں سے صبح10بجے سے دن ایک بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔دریں اثناء 132kvرکھنی۔ سخی سرور ٹرانسمیشن لائن پر 15جون تا17جون(روزانہ) صبح 9بجے سے شام 5بجے تک برقی تنصیبات کی انسٹالیشن کے سلسلے میں ضروری کام کیاجائے گا جس کے باعث لورالائی، میختر، کوہلو، بارکھان اور رکھنی گرڈاسٹیشن کو بجلی کی فراہمی متاثرہوں گی تاہم اس دورانیہ میں متبادل انتظام کے زریعے لوڈمینجمنٹ کے تحت متاثرہ علاقوں کو بجلی فراہم کی جائے گی۔ کیسکونے بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

