بسپ ادارہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے ڈیجیٹل نظام کی جانب تیزی سے گامزن ہے آصف بگٹی

سبی(اللہ داد رند) ڈپٹی ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سبی محمد آصف بگٹی سے ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے صدر میر اللہ داد رند، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ندیم بابر مغل اور رئیس علی ہانبھی نے ملاقات کی ملاقات کے دوران بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کارکردگی اور مستحقین کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر میڈیا نمائندگان نے محمد آصف بگٹی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جب سے انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا چارج سنبھالا ہے ادارے کے امور میں نمایاں بہتری آئی ہے اور مستحقین کو درپیش مسائل کے حل اور بروقت دادرسی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محمد آصف بگٹی کی نگرانی میں عوامی شکایات کے ازالے اور مستحق خاندانوں کو سہولیات کی فراہمی کے عمل میں تیزی آئی ہے جس کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں ملاقات کے دوران محمد آصف بگٹی نے وفد کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں متعارف کرائی جانے والی جدید اصلاحات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ادارہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے ڈیجیٹل نظام کی جانب تیزی سے گامزن ہے انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تمام مستحقین (Beneficiaries) کو خصوصی سمیں فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ ادائیگیوں کے نظام کو مزید شفاف، آسان اور محفوظ بنایا جا سکے انہوں نے بتایا کہ مستحقین کو فراہم کی جانے والی سموں کے ذریعے ان کی اقساط براہ راست ان کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوں گی اور وہ کسی بھی ڈیجیٹل بینک یا مقررہ مالیاتی ادارے سے اپنی رقم باآسانی وصول کر سکیں گے۔ اس جدید نظام کے نفاذ سے لمبی قطاروں، غیر ضروری تاخیر اور دیگر مشکلات کا خاتمہ ہوگا جبکہ مستحق خواتین کو ادائیگیوں کی بروقت اور محفوظ فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔وفد نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود اور مستحقین کی سہولت کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ادارہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی خدمات کا دائرہ مزید وسیع کرے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں