لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش) ڈپٹی کمشنر حمیرہ بلوچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس، تعلیم کے فروغ کے لیے اہم فیصلے، ڈپٹی کمشنر لسبیلا محترمہ حمیرہ بلوچ کی زیر صدارت گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلعی سطح پرتعلیم سے متعلق مسائل، اہداف اور بہتری کے اقدامات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلا سراج احمد بلوچ سمیت ضلعی تعلیمی افسران کے علاوہ مختلف غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) کے نمائندگان، اورخزانہ آفس کے نمائندے نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی، بچوں کی اسکول میں حاضری کی شرح جیسے اہم امور زیر بحث آئے۔ ڈپٹی کمشنر حمیرہ بلوچ نے تعلیم کو معاشرے کی ترقی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تعلیم کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔اجلاس میں مختلف NGOs کی جانب سے جاری تعلیمی منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر لسبیلا نے کہاکہ ضلعی حکومت تمام اداروں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے تاکہ تعلیم کے شعبے میں بہتری لائی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ تمام اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔

