جماعت نہم کے سالانہ امتحانات 2027 کے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں دوسری بار توسیع کردی گئی۔
چیئرمین میٹرک بورڈ کےمطابق نویں جماعت کے امتحانی فارم 12 نومبر تک بغیر لیٹ فیس جمع کرائے جاسکیں گے،سرکاری سکولوں کے طلباء سے امتحانی فارم کی کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔
چیئرمین کے مطابق نجی سکول آن لائن جبکہ سرکاری اسکول بورڈ کے ایگزامینیشن اسٹور سے فارم حاصل کرسکیں گے،13 نومبر سے امتحانی فارم جمع کرانے پر 500 روپے لیٹ فیس عائد ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ 26 نومبر سے 10 دسمبر تک فارم جمع کرانے پر 800 روپے لیٹ فیس ہوگی،ثانوی تعلیمی بورڈ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

