فاقی پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس 2027 کے تحریری امتحان کے لیے درخواستیں طلب کرلیں، امیدوار 25 نومبر تک آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں، جبکہ امتحان 27 جنوری سے ملک کے 19 شہروں میں شروع ہوگا۔
ایف پی ایس سی کے مطابق تحریری امتحان کے لیے صرف ایم پی ٹی 2027 پاس امیدوار درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ درخواست کی دستخط شدہ ہارڈ کاپی اور مطلوبہ دستاویزات 4 دسمبر تک جمع کرانا لازمی ہوگا۔
امیدواروں کے لیے کم از کم سیکنڈ ڈویژن بیچلر ڈگری اور عمر کی حد 21 سے 30 سال مقرر کی گئی ہے۔ عمر کا تعین 31 دسمبر 2026 کو کیا جائے گا، جبکہ اہل امیدواروں کو 2 سال عمر کی رعایت بھی حاصل ہوگی۔

