ایرانی حملوں کا خوف؛ اسرائیلی وزیراعظم کی امریکا کی جانب دوڑ؛ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پیر کے روز امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ منگل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کریں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو اور صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات منگل کو ہوگی جبکہ اسی روز ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم کی تدفین کی تقریب بھی منعقد ہوگی۔ اہمخبریں

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو اپنے دورے کے دوران امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم کی آخری رسومات میں بھی شرکت کریں گے۔ جنھیں اسرائیل کے مضبوط حامی امریکی سیاست دانوں میں شمار کیا جاتا تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یا ہو کی فروری کے آخر سے شروع ہونے والی ایران جنگ کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی براہِ راست ملاقات ہوگی اور ایران کے ساتھ حالیہ جنگ شروع ہونے کے بعد بھی دونوں قائدین پہلی مرتبہ آمنے سامنے بیٹھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں