امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ تفصیلی مذاکرات جاری ہیں۔ناکامی کی صورت میں دوبارہ بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی شروع کریں گے۔
اسرائیلی خبر رساں ادارے ایگزیوس کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ثالثوں کی درخواست پر ایران کے ساتھ بات چیت اور سفارت کاری کو ایک موقع دیا ہے۔ تاہم، مذاکرات کے لیے زیادہ طویل وقت نہیں دیں گے۔ Flora& Fauna
انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے کی صورت میں امریکا فوری طور پر وسیع پیمانے کے ملٹری آپریشن کی طرف لوٹ جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے ثالثوں کی مذاکرات کی درخواست پر جمعے کے روز ایران پر حملے روکنے کا فیصلہ کیا۔

