حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حق رکھتے ہیں: سعودی عرب

سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے ملک پر کیے جانے والے ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اس حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حق رکھتا ہے۔

وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں سعودی عرب نے عراقی حکومت پر زور دیا ہے کہ عراق اپنی سرزمین کو سعودی عرب کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے۔ Flora& Fauna

واضح رہے پیر کے روز عراق کی سرزمین سے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر دو ڈرون داغے گئے جس کو ملک کے ایئر ڈیفنس نے فضا میں ہی تباہ کر دیا تھا۔

اس سے قبل جمعے کے روز سعودی افواج نے ہوثیوں کے زیر انتظام شہر الحدیدہ پر حملہ کیا تھا۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا تھا جب خطے میں امریکا اور ایران کے درمیان معاملہ کشیدگی کا شکار ہیں۔

الحدیدہ کی بندرگاہ حوثیوں کے زیر انتظام یمن کے لیے اہم ہے جو ملک کے اس حصے کےلیے کمرشل اور امدادی درآمدات کو دیکھتی ہے۔

یمن میں سعودی حمایت یافتہ اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کشیدگی کی ذمہ داری حوثیوں پر عائد کی اور بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملے کو بزدلانہ قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں