اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں کسٹم ایکٹ کے مختلف مالی سالوں کے 5 ایس آر اوز پیش کر دیئے گئے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے 30 جون 2024ء، 13 دسمبر 2024ء اور 27 دسمبر 2024ء اور اور 19 اپریل 2025ء کسٹم ایکٹ 1929 کی دفعہ 19 کی زیلی دفعہ 4کے تحت جاری کردہ ایس آر اوز عوان میں پیش کئے۔

