یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے گزشتہ رات یوکرین پر حملوں میں ممکنہ طور پر شمالی کوریا کے میزائل استعمال کیے۔
روس نے گذشتہ رات یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت متعدد علاقوں پر میزائل اور ڈرون حملےکیے جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے گزشتہ رات یوکرین پر حملوں میں ممکنہ طور پر شمالی کوریا کے میزائل استعمال کیے۔
اس سے قبل ایک خبر ایجنسی نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایاکہ گزشتہ رات کے میزائل حملوں میں روسی فوج نے ممکنہ طور پر شمالی کوریا کے میزائل استعمال کیے۔
واضح رہے روس اس سے پہلے بھی یوکرینی اہداف پر شمالی کوریا کے میزائل فائر کر چکا ہے۔

