غیرقانونی تارکین وطن کی آمد، اٹلی نے اسپین کے ساتھ شینجن معاہدہ عارضی طور پر معطل کردیا

مراکش سے بڑی تعداد میں تارکین وطن کے اسپین میں داخل ہونے کے بعد پر اٹلی نے اسپین کے ساتھ شینجن ویزا معاہدہ معطل کردیا۔

اٹلی نے مراکش سے اسپین کے شہر سیوٹا میں تارکینِ وطن کی بڑے پیمانے پر آمد کے بعد اسپین کے ساتھ یورپی یونین کے شینجن فری ٹریول انتظامات عارضی طور پر معطل کر دیے ہیں۔

اٹلی کی وزارتِ داخلہ کے مطابق اس فیصلے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان فضائی یا بحری سفر کرنے والے افراد کو اب اٹلی میں داخلے کے لیے پاسپورٹ دکھانا ہوگا۔

ویڈیو: مراکش سے 60 ہزار تارکین وطن اسپین میں داخل، 40 جاں بحق

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز مراکش سے تقریباً 60 ہزار تارکینِ وطن اسپین کے شمالی افریقی علاقے سیوٹا میں داخل ہوئے اور اس دوران 57 افراد ہلاک بھی ہوئے۔

واضح رہے شینجن معاہدہ (Schengen Agreement) ایک تاریخی یورپی معاہدہ ہے جس کے تحت رکن ممالک نے آپس کی اندرونی سرحدیں ختم کر کے شہریوں اور مسافروں کو بغیر پاسپورٹ یا بارڈر چیکنگ کے آزادانہ سفر کی سہولت دی رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں