پیف پارٹنر اسکولوں میں ہزاروں طلبا کی نادرا سے تصدیق نہ ہونے کا انکشاف

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) کے پارٹنر اسکولوں میں ہزاروں طلبہ کی نادرا سے ب فارم کی تصدیق نہ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جس پر پیف نے غیر تصدیق شدہ انرولمنٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے متعلقہ طلبہ کی ادائیگیاں روک دی ہیں۔

پیف حکام کے مطابق ب فارم کی تصدیق نہ ہونے کے باعث ہزاروں طلبہ کی انرولمنٹ منظور نہیں کی گئی، جبکہ لائسنسی اسکولوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ادائیگیوں کے حصول کے لیے طلبہ کی دوبارہ نادرا سے تصدیق کرائی جائے۔

پیف نے تمام لائسنسی اسکولوں کو 20 اگست تک طلبہ کی تصدیق مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ طلبہ کی کامیاب تصدیق کے بعد ہی متعلقہ اسکولوں کو واجب الادا ادائیگیاں جاری کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں