عوامی مسائل کے حل میں سنجیدگی، شفافیت اور عملی کارکردگی کو اولین ترجیح دی جائے،مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری

کوئٹہ (این این آئی)مشیر بلدیات بلوچستان نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے کمشنر کوئٹہ اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن حمزہ شفقات نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے افیسران کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے مختلف شعبہ جات کے اعلیٰ افسران بھی شریک تھے اس موقع پر میٹروپولیٹن افسران نے مشیر بلدیات کو کوئٹہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، بلدیاتی امور، بازاروں کی موجودہ صورتحال، صفائی و ستھرائی، تجاوزات کے خلاف جاری کارروائیوں، ٹیکسیشن نظام اور دیگر شہری سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل میں سنجیدگی، شفافیت اور عملی کارکردگی کو اولین ترجیح دی جائے تاکہ شہریوں کو بہتر بلدیاتی خدمات میسر آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کی فعال شمولیت ناگزیر ہے۔ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور تمام فریقین نے شہری ترقی کے عمل کو مزید تیز اور مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے وفد کے ہمراہ ملاقات کرنے والے آفیسران میں چیف میٹروپولیٹن آفیسر، چیف میٹروپولیٹن انجینئر، چیف آرکیٹیکٹ، اینٹی انکروچمنٹ آفیسر، ٹیکسیشن آفیسر، میڈیکل آفیسر، ایڈمنسٹریٹر آفیسر-1 اور ایڈمنسٹریٹر آفیسر شامل تھے اس موقع پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ اور ڈی جی لوکل بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں