کیچ کے علاقے میں لیویز نے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش قبضے میں لے لی

کوئٹہ(این این آئی)کیچ کے علاقے میں لیویز نے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش قبضے میں لے لی۔لیویز کے مطابق ہفتہ کو کیچ کے علاقے دشرت کراس تنگ سے لیویز نے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچادی جس کی شناخت منور ولد بیگ محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ لیویز نے نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اورمقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں