چاغی پولیس کی بڑی کارروائی، سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتارکرلیا

دالبندین (این این آئی) چاغی پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب اہم ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی چاغی محمد عثمان سدوزئی کی ہدایات پر ڈی ایس پی عابد شیر زئی کی زیر نگرانی ایس ایچ او دالبندین وحید بلوچ، سب انسپکٹر گل بدین سمالانی، ایڈیشنل ایس ایچ او شبیر احمد ساسولی، اے ایس آئی محمد اکبر مینگل اور دیگر پولیس اہلکاروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اہم ملزم محمد رفیق کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم مقدمہ نمبر 53/2025 بجرم دفعہ 324 تعزیراتِ پاکستان میں مفرور تھا جبکہ مقدمہ نمبر 71/2025 بجرم دفعہ 392 اور 337 ایچ ٹو میں بھی مطلوب تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جس کے دوران اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں