لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش)قومی شاہراہ زیرو پوائنٹ کے قریب کوچ اور ویگن میں تصادم، 14 افراد زخمی، اوتھل زیرو پوائنٹ کے قریب قومی آر سی ڈی شاہراہ پر کوچ اور ویگن کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا۔جبکہ زخمیوں میں شامل افراد کے نام میر حسن ولد میر اسحاق، قوم بلوچ، سکنہ لیاری کراچی خداداد ولد نبی داد، قوم بلوچ، سکنہ ملیر شرابی گوٹھ کراچی فہیم ولد طارق، قوم بلوچ، سکنہ اورماڑہ ایاز ولد عبدالوہاب ریاض، سکنہ پسنی بختاور زوجہ شاکر، قوم بلوچ، سکنہ پسنی گوادر فضیلا زوجہ ایاز، قوم بلوچ، سکنہ پسنی گوادر دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں عینی شاہدین کے مطابق حادثے کی وجہ تیز رفتاری اور غفلت بنی۔ زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دی گئیں۔ اور جو شدید زخمی تھے انہیں کراچی ریفر کردیا گیا۔

