خضدار: سابق وزیراعلیٰ نصیر مینگل کے مہمان پر حملہ، میر عطاء الرحمن مینگل 5 محافظوں سمیت جاں بحق، بیٹا زخمی

خضدار /کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے آرینجی میں مسلح افراد کا سابق وزیراعلیٰ میر نصیر مینگل اور جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن کے بھائی میر عطاء الرحمن مینگل کے مہمان پر حملہ، میر عطاء الرحمن منگل اپنے 5 محافظ سمیت جاں بحق، بیٹا زخمی۔ سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب خضدار کی تحصیل وڈھ کے علاقے آرینجی میں نامعلوم مسلح افراد نے میر عطاء الرحمن مینگل کے مہمان خانے پر حملہ کردیا شدید فائرنگ کے تبادلے میں میر عطاء الرحمن مینگل اور انکے 5محافظ جاں بحق جبکہ میر عطاء الرحمن کا بیٹا مطیع الرحمن شدید زخمی ہوگیا۔واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ میر عطاء الرحمن مینگل کی نماز جنازہ ہفتہ کو باڈری وڈھ میں اداکی گئی بعدازاں انکی تدفین آبائی قبرستان میں کردی گئی۔واضح رہے کہ میر عطاء الرحمن سا بق وزیراعلیٰ بلوچستان اور قطر کے سابق سفیر میر نصیر مینگل کے بیٹے،جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل کے بھائی تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں