صحبت پور(این این آئی)پولیس اور پریس کا ہمیشہ چولی دامن کا ساتھ رہا ہے۔پریس ملک کا چوتھا ستون ہے صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں صحبت پور کے صحافیوں نے ہمیشہ مثبت رپورٹنگ کی ہے۔ضلع بھر میں قیام امن اولین ترجیح ہے۔امن و امان کے حوالے سے مسائل کی نشاندہی کریں ہم کاروائی کرینگے۔انشاء اللہ بہت جلدپولیس شہداء کے بچوں کیلئے ٹیوشن سینٹر اور خواتین کیلئے پولیس رپورٹرننگ سینٹر قائم کرینگے۔ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی صحبت پور ذیشان علی بروہی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب صحبت پور کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ کئی چیزوں کا ہمیں آپ صحافیوں کے لکھنے سے پتہ چلتا ہے۔صحافی معاشرے کی آنکھ ہیں۔ایس ایس پی ذیشان علی بروہی نے کہا کہ علاقے میں قیام امن کیلئے پولیس اور پریس کا ہمیشہ ساتھ رہا ہے۔صحبت پور کے صحافی مثبت صحافت کررہے ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں ضلع کے اندر پولیس میں اصلاحات لانے کی کوشش کررہا ہوں جس میں آپ لوگوں کی تعاون درکار ہے۔۔پولیس شہدا کے بچے بہتر تعلیم حاصل نہیں کرسکتے ہیں انکے لیے انشائاللہ ایک ٹیوشن سینٹر کھولا جائیگا جہاں انہیں مفت میں ٹیوشن دیا جائیگا۔خواتین کے مسائل کے حل کیلئے علیحدہ سے ایک فیمیل پولیس رپورٹنگ سینٹر قائم کریں گے جہاں لیڈیز پولیس تعینات ہوگی۔اور وہ لیڈیز کے مسائل کو بہتر سمجھ سکیگی۔SSP ذیشان علی بروہی نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کسی ریاعت کے حقدار نہیں ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔DPCSPکے دورے کے دوران ڈسٹرکٹ پریس کلب صحبت پور کے صدر جمل خان بلوچ و دیگر کی جانب سے ان کے اعزاز میں چائے پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر صدر جمل خان بلوچ نے ایس ایس پی صحبت پور ذیشان علی بروہی کو اجرک کا تحفہ پیش کیا اور جنرل سیکرٹری سردارعلی بنگلزئی نے SDPO عابد حسین بگٹی کو اجرک کا تحفہ پیش کیا۔
