دالبندین،یومِ شہادت حضرت عثمانِ غنیؓ کی مناسبت سے عظیم الشان مدحِ صحابہ و مطالباتی جلوس نکالا گیا

دالبندین (این این آئی)سنی علماء کونسل دالبندین، ضلع چاغی کے زیر اہتمام ڈارو بازار دالبندین سے 18 ذی الحجہ یومِ شہادت خلیفہ سوم، مظلومِ مدینہ، دوہرا دامادِ رسول، ہم زلفِ حیدرِ کرار، جانشینِ عمرِ فاروق حضرت سیدنا عثمانِ غنی کی مناسبت سے ایک عظیم الشان مدحِ صحابہ و مطالباتی جلوس نکالا گیا، جو بازار کی مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا حمید چوک پر ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کر گیا۔جلسے سے سنی علماء کونسل چاغی کے ضلعی صدر حضرت مولانا علامہ عبد الظاہر صدیقی، ضلعی جنرل سیکریٹری حافظ عبداللہ صدیقی، ضلعی رہنما حضرت مولانا احمد اللہ فاروقی، قبائلی رہنما ماسٹر عطاء الرحمن حسن زئی، کونسلر اور قبائلی رہنما حاجی عبدالرحمن ریکی، حافظ شعیب ریحان اور حافظ محمد نوتیزئی نے سیرتِ حضرت سیدنا عثمان غنی پر پْراثر بیانات کیے۔مقررین نے حضرت عثمان غنی کی خدمتِ اسلام، سخاوت، اور ان کی بے مثال قربانیوں پر روشنی ڈالی اور اْمت کو خلفائے راشدین کے نقشِ قدم پر چلنے کی تلقین کی۔ شرکاء جلوس نے پْرامن انداز میں بینرز اور پلے کارڈز کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔مقررین نے حکومتِ وقت سے دیرینہ مطالبے کو دہراتے ہوئے مطالبہ کیا کہ 18 ذی الحجہ کو یومِ شہادتِ حضرت عثمان? کے طور پر سرکاری سطح پر منایا جائے اور اس دن عام تعطیل کا اعلان کیا جائے تاکہ نئی نسل کو خلفائے راشدین کی سیرت سے روشناس کرایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں