بولان(این این آئی)ڈھاڈر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔ پولیس کے مطابق منگل کے روز عدالت پیشی سے واپس جانے والے شخص نجاوت جتوئی نامی شخص کو نامعلوم افراد نے ڈھاڈر میں ہی فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے مقتول کی لاش کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردیا گیا مزید کاروائی مقامی پولیس کررہی ہے
