ڈکیتی،ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ رقم برآمدکی جائے،متاثرہ دکاندار حاصل خان

پنجگور(این این آئی) پنجگور ڈکیتی کی واردات سے متاثرہ دکاندار حاصل خان نے اپنے ایک بیاں میں کہا ہے کہ میرے ساتھ پیش آنے والے ڈکیتی کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے انہوں نے کہا کہ میں ایک غریب دکاندار ہوں کراچی کے ہول سیلرز سے قرضے پر پرچون کا سامان منگواتا ہوں تاکہ اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی کھلا سکوں مگر میرے ساتھ ڈکیتی کے واقعہ پیش آنے کے بعد قرضوں کے بوجھ تلے دب چکا ہوں سیٹھ اپنا پیسہ مانگ رہے ہیں جس سے میری پریشانیوں میں مذید اضافہ ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ میری پولیس کے زمہ داران سے اپیل ہے کہ وہ واقعہ کا سختی سے نوٹس لے کر ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے میرے پیسوں کی برآمدگی کرائیں 15 لاکھ روپے کی رقم کوئی معمولی رقم نہیں ہوتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں