کوئٹہ میں آج بجلی کی فراہمی معطل رہے گی

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنزپر ضروری مرمتی کام کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں 18جون کومری آباد گرڈاسٹیشن کے سٹی فیڈرسے صبح10 بجے سے دن12بجے تک بجلی بندہوگی۔اسی طرح 19 جون کو کوئٹہ سٹی گرڈ سٹیشن کے ملک پلا نٹ، جی اوآر، شہبا زٹاون فیڈر سے صبح 10بجے سے دن ایک بجے تک بجلی بندرہے گی، نیز اُسی روز نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی)کی جانب سے 220KVکوئٹہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن پر سالانہ ٹیسٹنگ کے کام کیلئے صبح9بجے سے دوپہر2بجے تک آٹوپاورٹرانسفارمر سے بجلی بندرہے گی جس کے باعث اس دورانیہ میں تقریباً 250 میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔تاہم کیسکونے بجلی بندش پرزحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں