کراچی (این این آئی)کراچی میں والدین کی جانب سے بچوں کوانسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار کے کیس بڑھنے لگے، مئی میں انسداد پولیو مہم کے دوران 37 ہزار 711 والدین نے بچوں کی ویکسینیشن سے انکار کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی میں والدین کی جانب سے بچوں کوانسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق مئی کی انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع شرقی میں سب سے زیادہ 9433 والدین نے ویکسینیشن سے انکار کیا، جبکہ ضلع وسطی میں ضلع وسطی میں 7141 اور کیماڑی میں 7011 والدین نے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین نہیں پلائی۔اسی طرح کورنگی میں 3453، ملیر میں 4606، ضلع جنوبی میں 3145 اور غربی میں 2922 والدین نے بچوں کو پولیو ویکسین نہیں پلائی۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق اپریل میں ہونیو الی مہم کے دوران 37360 والدین نے انسداد پولیو ویکسینیشن سے انکار کیا تھا۔
