وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے، خطے کے ممالک کے تعلقات بہتر ہونے کی امید ظاہر کردی

نئی دہلی : وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تہذیبی مکالمہ فورم میں شرکت کے لیے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے، جہاں انہوں نے خطے کے ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ بات چیت کی ضرورت ہے۔
خبر رساں ادارے اے این آئی اور بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق مصدق ملک نے جمعہ کو نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے کی صورتحال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے اور جغرافیائی سیاست میں بڑی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں، اس لیے علاقائی ممالک کو باہمی تعاون اور مکالمے کو فروغ دینا چاہیے۔

مصدق ملک تین سال سے زائد عرصے کے بعد بھارت کا دورہ کرنے والے پہلے پاکستانی وفاقی وزیر ہیں۔
اس سے قبل مئی 2023ء میں اُس وقت کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے بھارتی شہر گوا کا دورہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں