سندھ ہائی کورٹ تمام فریقین کو دوبارہ طلب کرے گی اور فیصلہ معذور افراد کے حق میں ہی آئے گا۔
8 اپریل 2026 ءکو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عدنان کریم میمن کی بینچ نے معذور افراد کو سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کے حوالے سے فیصلہ جاری کیا تھا جس پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔
کراچی کے تمام اضلا ع میں معذور افراد کی ڈی آر سی مکمل ہوچکی ہے مگر عدالتی احکامات کے باوجود دسٹرکٹ ملیر میں معذور افراد کی ڈی آر سی اب تک نہ ہوسکی۔
کراچی(پ ر ) سندھ ہائی کورٹ نے معذور افراد کو سرکاری ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹے کے تحت تقرریاں نہ دینے سے متعلق توہینِ عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس ریاضت علی اور جسٹس محمد حسن اکبر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے جمعرات 19 نومبر 2026ءکو کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔جس میں فیصلہ معذور افراد کے حق میں ہی آئے گا۔تفصیلات کے مطابق 8 اپریل 2026 ءکو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عدنان کریم میمن اور ان کے بینچ نے معذور افراد کو سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کے حوالے سے فیصلہ جاری کیا تھا۔ تاہم عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث معذور افراد کے وکیل ایڈووکیٹ منصور علی پنہور نے سندھ ہائی کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔درخواست کے بعد 19 اکتوبر کو جسٹس ریاضت علی کی بینچ نے کراچی کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو احکامات جاری کیے تھے کہ معذورافراد درخواست گزاروں کو 5 فیصد ملازمت کوٹے کے تحت جلد از جلد سرکاری ملازمتیں فراہم کرکے اس حوالے سے رپورٹ 19 نومبر 2026 کو عدالت میں جمع کرائی جائے۔درخواست گزاروں کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل، ویسٹ، ایسٹ، کیماڑی، کورنگی اور ساوتھ میں ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹیز (DRC) کے اجلاس ہونے کے باوجود معذور افراد کو تاحال سرکاری ملازمتوں کے آفر لیٹرز جاری نہیں کیے گئے۔درخواست میں ڈسٹرکٹ ملیر کی انتظامیہ پر بھی عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ملیر کے رہائشی معذور افراد نے مو ¿قف اختیار کیا کہ چھ سے سات ماہ گزرنے کے باوجود ڈپٹی کمشنر ملیر سمیع اللہ شیخ، اسسٹنٹ کمشنر ٹو بشیر میمن اور متعلقہ عملے نے نہ تو ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا اور نہ ہی نابینا اور دیگر معذور افراد کے مسائل حل کیے۔ مزید الزام لگایا گیا کہ معذور افراد کو گھنٹوں انتظار کروانے، نامناسب رویہ اختیار کرنے اور واپس بھیجنے جیسے واقعات بھی پیش آئے۔جمعرات 19 نومبر کو ہونے والی سماعت کے بعد جسٹس ریاضت علی نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق کراچی کے تمام اضلاع کے معذورافراد درخواست گزاروں کو نوٹسز جاری کیے جائیں گے، جو ان کے درج شدہ پتوں پر موصول ہوں گے، جبکہ انہیں دوبارہ سندھ ہائی کورٹ میں طلب کرکے محفوظ فیصلہ سنایا جائے گا۔ معذور افراد اور درخواست گزاروں کو اب عدالت کے حتمی فیصلے کا انتظار ہے، جس سے سرکاری ملازمتوں میں 5 فیصد کوٹے پر عمل درآمد اور عدالتی احکامات کی تعمیل کے حوالے سے آئندہ کی صورتحال واضح ہوگی۔

