فٹبال فیڈریشن کے نومنتخب صدر سید محسن گیلانی کا فٹبال ہاؤس کا پہلا سرکاری دورہ

کراچی (رپورٹ اسحاق بلوچ)پاکستان فٹبال فیڈریشن کے نومنتخب صدر سید محسن گیلانی نے فٹبال ہاؤس کا پہلا سرکاری دورہ کیا۔رکن پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی شاہد کھوکھر اورحارث عظمت نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر محسن گیلانی نے فٹبال فیڈریشن کے عملے کو شفاف اور کامیاب انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ملک میں فٹبال کی ترقی کے لیے اپنی وژن کو دہرایا جو ذمہ داری اور بااختیار بنانے کے اصولوں پر مبنی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فٹبال ہاؤس کے دروازے فٹبال کے چاہنے والوں کے لیے ہمیشہ کھلے رہنے چاہئیں۔ ہمیں اپنی فٹبال کمیونٹی سے دوبارہ رابطہ قائم کرنا ہوگا نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ سعود عظیم ہاشمی نے ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ صدر گیلانی کی فٹبال ہاؤس میں موجودگی تسلسل اور تبدیلی کا طاقتور پیغام ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ پاکستان فٹبال کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔ شاہد نیاز کھوکھر نے کہا کہ صدر گیلانی کو خوش آمدید کہنا ہمارے لیے باعثِ مسرت تھا۔ ہم ان کی وژن کی مکمل حمایت کریں گے اور پورے پاکستان میں مضبوط اور جامع فٹبال نظام کی تشکیل میں کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں