کوئٹہ،9ویں محرم الحرام کے موقع پر شبیہ ذوالجناح کا جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا امام بارگاہ ناصرالعزا پر اختتام پذیر

کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ میں 9ویں محرم الحرام کے موقع پر شبیہ ذوالجناح کا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ ناصرالعزا پر اختتام پذیر ہو گیا۔ ہفتہ کو کوئٹہ میں 9ویں محرم الحرام کے موقع پر شبیہ ذوالجناح کا جلوس امام بارگاہ ناصرالعزا سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں عثمان روڈ اورمیکانگی روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ ناصرالعزا پر اختتام پذیر ہوگیا،جلوس کی صدارت امام بارگاہ ناصرالعزا کے جنرل سیکرٹری علی زیدی نے کی۔ اس دوران شہر بھر میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جلوس کے روٹ پر پولیس، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات رہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں اور واک تھرو گیٹس کے ذریعے نگرانی کا عمل جاری رہا۔ شرکاء نے عزاداری کرتے ہوئے نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور انکے رفقاء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں بلو چستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین نے میڈ یا سے گفتگوکر تے ہوئے کہا کہ 9ویں محرم الحرام کے موقع پر شبیہ ذوالجناح کا جلوس امام بارگاہ ناصرالعزا سے بر آمد ہوا اسکے علا وہ مچھ سے مرکزی جلوس صبح ساڑھے 6بجے روانہ ہوا تھا جو ہزار ہ ٹاون پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا، کوئٹہ کی تمام امام بارگاہوں سے جلوس بر آمد ہوئے۔عاشق حسین نے کہا کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر کئے گئے سیکورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں کوئٹہ میں 9ویں محرم الحرام کے موقع پر 30جلوس بر آمد ہو چکے۔انہوں نے کہاکہ یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس صبح ساڑھے 7 بجے امام بارگاہ ہزارہ نچاری سے بر آمد ہوگاجو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا بعد نماز مغرب امام بارگاہ ہزارہ نچاری پر اختتام پذیر ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں