ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی سے ایک شخص سے موٹر سائیکل چھین لی گئی جبکہ صحبت پور میں چور رنگوں ہاتھوں پکڑا گیا پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے قریب صدر پولیس تھانے کی حدود بالان شاخ کے مقام پر مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر رزاق سیٹھار سے موٹر سائیکل نقدی موبائل چھین کر فرار ہوگئے جبکہ صحبت پور گوٹھ مزار خان میں اہلیان گاوں والوں نے ایک چور دوست لاشاری کو چوری کرتے ہوئے رنگوں ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

