لسبیلہ(بیوروچیف)گزشتہ روز پولیس تھانہ لاکھڑا کے ایریا میں زمین کے تنازعہ پر دو فریقین قوم رونجھا اور بلوچ کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوا ۔ لڑائی جھگڑے کے دوران فیضان ولد غلام سرور رونجھو ، غلام حسین ولد سومار اور عثمان ولد سومار اقوام بلوچ زخمی ہوئے ہیں۔ جن کو برائے علاج معالجہ لاکھڑا سے سول ھسپتال اوتھل منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 1. سراج احمد 2۔ عبدالقدیر پسران محمد اسلم اقوام رونجھا اور 1۔ عبد المجید ولد عثمان 2۔ محمد حسین ولد غلام حسین اقوام بلوچ کو گرفتار کیا ہے تاکہ علاقے کا امن و امان برقرار رہے جبکہ لاکھڑا پولیس حسب ضابطہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔

