میر غلام قادر بگٹی کی دسویں برسی، پاکستان ہاؤس سوئی میں دعائیہ تقریب

ڈیرہ بگٹی(ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے والد بزرگ قبائلی و سیاسی رہنما میر غلام قادر بگٹی کی دسویں برسی کے موقع پر پاکستان ہاؤس سوئی میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں میر آفتاب خان بگٹی، وڈیرہ محمد بخش بگٹی، میر عطااللہ بگٹی، وڈیرہ شاہ مراد خان بگٹی سمیت قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرحوم میر غلام قادر بگٹی کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ شرکاء نے مرحوم کی قبائلی، سیاسی اور سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔

دعائیہ تقریب کے اختتام پر شرکاء اور شہریوں میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ تقریب میں شریک افراد نے میر غلام قادر بگٹی کی قومی، قبائلی اور عوامی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی خدمات اور ان کی شخصیت کی یادیں آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں