بلوچستان کمیونٹی سکولز ٹیچرز کی تنخواہوں میں فوری طور پر اضافہ،دیگر مطالبات تسلیم کئے جائیں، صدر امین خان میانی

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کمیونٹی اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اپنے مطالبات کے حل کیلئے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ 15ویں روز بھی جاری رہاپیر کو مختلف سیاسی جماعتوں،سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور ملازمین رہنماوں نے احتجاجی کیمپ آکر بلوچستان کمیونٹی اسکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کے رہنماوں سے اظہار یکجہتی کیا اورانہیں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر کیمپ آنے والے رہنماوں سے بات چیت کرتے ہوئے بلوچستان کمیونٹی ٹیچرز کے صدر امین خان میانی نے کہا کہ 2023سے جون 2025ء تک بلوچستان کمیونٹی اسکولز ٹیچرزکی تنخواہوں میں ایک روپے کا بھی اضافہ نہیں ہوا جبکہ اساتذہ سروس اسٹرکچر سے بھی محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی، وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان کمیونٹی اسکولز ٹیچرزایسوسی ایشن کے جائز مطالبات تسلیم کریں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہماراحتجاجی کیمپ جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں