گرڈ سٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کیمطابق مختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں پر مرمتی کام کئے جارہے ہیں ا س سلسلے میں 24جون (بروزمنگل)ژوب اور گوال حیدرزئی گرڈاسٹیشنوں سے صبح9بجے تا دوپہر2بجے جبکہ اسی روز منگچر اورنال گرڈسے صبح7بجے سے دن 11بجے تک بجلی بندرہے گی۔اسکے علاوہ 24جون کے روز اوستہ محمداور جھل مگسی گرڈاسٹیشن سے صبح8بجے سے دن ایک بجے تک بجلی بندہوگی۔ علاوہ ازیں نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی(این ٹی ڈی سی)کی جانب سے24جون اور25جون کو(روزانہ) صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک220KVکوئٹہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن پرسالانہ ٹیسٹنگ اور مرمتی کام کیاجائے گا جسکے باعث اس دورانیہ میں تقریباً60 میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پورا کیا جائے گا۔تاہم کیسکونے بجلی بندش پرزحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں