عوام کے مسائل حل کرنے کرنے کیلئے سرکٹ ہاؤس گنداواہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

گنداواہ (این این آئی)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کے احکامات اور چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللہ شاہ نے عوام کے مسائل حل کرنے کرنے کیلئے سرکٹ ہاؤس گنداواہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں ایف سی 151 ونگ جھل مگسی لیفٹیننٹ کرنل سہیل احمد،ایس پی جھل مگسی سبحان علی مگسی،اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ عبدالمجید محمد حسنی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جھل مگسی عبدالرسول کھوسہ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع جھل مگسی میر غلام سرور مگسی،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آفیسر جھل مگسی حیفظ اللہ کھوسہ،ڈویڑنل فاریسٹ آفیسر جھل مگسی عابد حسین،ایس ڈی او گنداواہ ایریگیشن فرخ شہزاد،سماجی تنظیم ینگ ویلفیئر آرگنائزیشن گنداواہ کے صدر باز محمد گھوٹیہ،لیویز تھانہ گنداواہ کے رسلدار عبدالرزاق چجنی،ایس ڈی او پی ایچ ای محمد طاہر لہڑی،تحصیلدار گنداواہ دیدار علی گولہ،پی پی ایچ آئی جھل مگسی کے ڈی ایس ایم شہجان خان مینگل،ڈاکٹر ظفر احمد آرائیں،سب انجنیئر گنداواہ پی ایچ ای عبدالخالق آرائیں،سوشل ورکر نریش کمار،صحافی برادری اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔کھلی کچہری میں عوام نے اپنے اپنے مسائل سنائے،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللہ شاہ نے کہا کہ کھلی کچہری لگانے کا مقصد عوام کے مسائل سن کر ان کی دہلیز پر حل کرنا میری اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں