سیوی(نامہ نگار) یونین کونسل مرغزانی وارڈ نمبر 5 سامیزی گاؤں کی معروف سماجی شخصیت و وائس چیئرمین صدام حسین، نجیب اللہ سمیت سامیزی گاؤں اور علاقے کی دیگر اہم شخصیات، بزرگوں نوجوانوں اور ہم خیال دوستوں نے سردار زادہ میردینار خان ڈومکی کی سربراہی میں سبی لہڑی اتحاد میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر سردارزادہ میر دینار خان ڈومکی نے سبی لہڑی اتحاد میں شامل ہونے والی تمام شخصیات کا خیرمق دم کرتے ہوئے کہا کہ نئی شخصیات کی شمولیت سے اتحاد مزید مضبوط، فعال اور مؤثر ہوگا انہوں نے کہا کہ سبی لہڑی اتحاد کا بنیادی مقصد علاقے کے عوام کو ایک مضبوط اور مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، جہاں عوامی مسائل کو اجاگر کرکے ان کے حل کے لیے مؤثر اور عملی کردار ادا کیا جاسکے سردارزادہ میر دینار خان ڈومکی نے کہا کہ علاقے کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے اجتماعی جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے سبی لہڑی اتحاد عوام کے حقوق اور اجتماعی مفادات کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا اور تمام طبقات کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کی جائے گی نئی شامل ہونے والی شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سبی لہڑی اتحاد میں شمولیت کا مقصد علاقے کی فلاح و بہبود، عوامی مسائل کے حل اور اتحاد و یکجہتی کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اتحاد کے پلیٹ فارم سے عوامی مفادات کے لیے مشترکہ طور پر جدوجہد کریں گے اس موقع پر محمد اسماعیل، احمد خان، آزاد خان، قادر بخش، ذکریا خان، بابو فاروق، الیاس خان، خیر محمد، جان محمد، نواب خان، عبدالعزیز، حاصل خان، محمد ہاشم اور محمد نواز سمیت دیگر علاقائی معززین بھی موجود تھے اہلیان سامیزی گاؤں کے بزرگوں، نوجوانوں اور بڑی تعداد میں ہم خیال افراد کی جانب سے سبی لہڑی اتحاد میں شمولیت کے اعلان کو علاقے کی سیاسی و سماجی سطح پر ایک اہم اور خوش آئند پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے دوران شمولیتی پروگرام سردارزادہ میردینار خان ڈومکی کے ہمراہ قبائلی وسیاسی شخصیات میراللہ داد جتوئی٬سابق تحصیل ناظم میرمحمدجان رند٬جنرل کونسلر میونسپل کمیٹی ملک ساجد خان بنگلزئی٬بابو دین محمدمرغزانی٬وڈیرہ دیدار سیلاچی و دیگر موجود تھے

