انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان ٹیم ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔
برمنگھم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہورہا ہے۔
انگلش بولرز نے پہلے ہی سیشن میں پاکستانی ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کردیا۔ صرف 84 رنز پر پاکستان ٹیم کے 7 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
آذان اویس 9، کپتان بابر اعظم 7، شان مسعود 5، محمد عمران رندھاوا 5، غازی غوری 4، عبداللہ شفیق 3 اور صائم ایوب بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ سعود شکیل 37 رنز بناکر ایک اینڈ سے کریز سنبھالے ہوئے ہیں۔
انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ نے 3 جبکہ جوفرا آرچر اور اولی روبنسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ڈیبیوٹینٹس غازی غوری، عمران رندھاوا اور رضااللہ کے ساتھ صائم ایوب کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

