صحبت پور: میڈیکل اسٹور میں لاکھوں کی ادویات و نقدی چوری، پولیس گشت بڑھانے کا مطالبہ

صحبت پور (نامہ نگار) صحبت پور میں پولیس کی مبینہ غفلت اور ناکافی گشت کے باعث چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جس سے علاقہ مکینوں میں شدید خوف و ہراس اور پریشانی پائی جاتی ہے۔ پولیس تھانہ جیانی کی حدود میں واقع گاؤں سیف اللہ خان میں نامعلوم چور ایک میڈیکل اسٹور کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی ادویات اور نقدی باآسانی چوری کر کے فرار ہو گئے۔ متاثرہ ذرائع اور مقامی افراد کے مطابق تحصیل جیا خان کھوسو کے اس علاقے میں پولیس کا مثر گشت نہ ہونے کی وجہ سے چوروں کے حوصلے بلند ہو چکے ہیں اور آئے روز اس طرح کی وارداتیں معمول بنتی جا رہی ہیں۔ علاقہ مکینوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس تھانہ جیانی کی حدود میں پولیس گشت کو یقینی بنایا جائے، میڈیکل اسٹور میں چوری کے اس واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے برآمدگی کی جائے اور بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر قابو پانے کے لئے سخت اقدامات اٹھائے جائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں