انڈس ہسپتال گوادر غریب عوام کے لیے نایاب تحفہ ہے، سہولیات میں مزید اضافہ کیا جائے: عبد الخالق دشتی

گوادر: نیشنل پارٹی گوادر کے کارکن عبد الخالق دشتی نے کہا ہے کہ انڈس ہسپتال گوادر غریب اور مستحق عوام کے لیے کسی نایاب تحفے سے کم نہیں، جہاں لوگوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی موجودہ سہولیات قابلِ تحسین ہیں، تاہم عوام کو مزید بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایم آر آئی مشین کی تنصیب اور آنکھوں کے علاج کے لیے ماہر ڈاکٹروں کی تعیناتی انتہائی ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں