کوئٹہ : تعلیم کا حق ہر نونہال سے لے کر ہر نوجوان تک یکساں طور پر ہے، اقبال انور دشتی* نیشنل پارٹی دشت کے سینئر کارکن اقبال انور دشتی نے کہا ہے کہ تعلیم ہر بچے، ہر نونہال اور ہر نوجوان کا بنیادی اور مساوی حق ہے۔ کسی بھی معاشرے کی ترقی، خوشحالی اور روشن مستقبل کا انحصار معیاری تعلیم کے فروغ پر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر بچے اور نوجوان کو بلاامتیاز معیاری تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ تعلیم ہی وہ ذریعہ ہے جس کے ذریعے نئی نسل کو شعور، علم اور بہتر مستقبل کی راہ دکھائی جا سکتی ہے۔

