شاہرگ میں کوئلہ کان میں گیس بھرنے کے باعث دھماکے سے 4کانکن جاں بحق ، 5شدیدزخمی

کوئٹہ: شاہرگ میں کوئلہ کان میں گیس بھرنے کے باعث دھماکے سے 4کانکن جاں بحق جبکہ 5شدیدزخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اتوار کو ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں واقعہ پی ایم ڈی سی کول مائن 151 میںزہریلی گیس بھر جانے کے باعث زورداردھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں9کارنکن ملبے تلے دب گئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں اور مقامی انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ۔

ریسکیو آپریشن کے دوران کانکن سے 4کانکنوں کی نعشیں اور 5کو زخمی حالت میں نکال کرہسپتال پہنچادیا گیاجہاں نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعدآبائی علاقے سوات روانہ کردیا گیا اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ مقامی انتظامیہ مزید کارروائی کر رہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں