سماجی رابطوں کی میڈیا پر ریاست مخالف بیانیے کے 20 ہزار117 سائٹس کی نشان دہی کی گئی، سیکریٹری داخلہ بلوچستان

کوئٹہ: بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری ریاست مخالف بیانیے کے خلاف اقدامات کرتے ہوئے 16 ہزار 367 سائٹس بند کردی۔

سیکرٹری داخلہ بلوچستان حمزہ شفقات نے بتایا کہ ریاست مخالف بیانیے کے خلاف محکمہ داخلہ نے اقدامات کیے اور سماجی رابطوں کی میڈیا پر ریاست مخالف بیانیے کے 20 ہزار 117 سائٹس کی نشان دہی کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ ریاست مخالف بیانیے کے 16 ہزار 367 سائٹس کو بند کیا گیا ہے، یہ سائٹس تمام سماجی رابطوں کی میڈیا پلیٹ فارمز پر تھیں۔سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے بتایا کہ ریاست مخالف بیانیے کی سائٹس کو بند کرنے کی شرح 81.4 فیصد رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں