بلوچستان بوائز اسکاوٹس ایسوسی ایشن میں غیر قانونی طور پر تعیناتیاں منسوخ کی جائیں ؒ

کوئٹہ: بلوچستان کے عوامی ، سماجی اور تعلیمی حلقوں نے گورنر بلوچستان و چیف اسکائوٹس بلوچستان اور صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ درانی سے اپیل کی ہے کہ بلوچستان بوائز اسکاوٹس میں محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ افراد کو غیر قانونی طریقے سے تعینات کیا گیا ہے دونوں نیب سے سزایافتہ ہیں ان پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں جبکہ ان کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمات بھی چل رہے ہیں جبکہ اسکاوٹنگ سراسر رضاکارانہ فلاحی تنظیم ہوتی ہے اگر اس تنظیم میں کرپٹ اور غیر قانونی حربے استعمال کیے جائیں گے تو رضاکاروں پر اس کا برا اثر ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سال سے ادارے کی سپریم باڈی صوبائی کونسل کا کوئی اجلاس منعقد نہیں جس میں تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسران شامل ہوتے ہیں انہوں نے گورنر بلوچستان جو کہ چیف اسکاوٹس بھی ہوتا ہے سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی کونسل کا اجلاس بلائیں اور اسکاوٹس ایسوسی ایشن کوایسے لوگوں سے پاک کیا جائے جو سراسر غیر قانونی طریقے سے ایسوسی ایشن پر قابض ہونا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں