کوئٹہ(این این آئی) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر بیوٹمز یونیورسٹی میں ہو این ایچ سی آر کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مختلف ملکوں میں مہاجرین موجود ہیں جو اپنے اپنے ملکوں میں قدرتی آفات، خانہ جنگی یا دیگر غیرمعمولی مشکلات سے دو چار ہوکر اپنا ملک چھوڑنے اور دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں. آج پوری دنیا میں ’مہاجرین کے ساتھ یکجہتی‘ کے بنیادی تصور کے ساتھ منایا جا رہا ہے تقریب میں یو این ایچ سی آر کے ہئیڈ بلوچستان. بیوٹمز یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ اور کمیشنر افغان رفیوجیز ارباب طالب سمیت کئی اہم شخصیات بھی موجود تھے.انہوں نے کہا کہ دنیا میں نقل مکانی تباہ کن سطح پر پہنچ چکی ہے. اس ضمن میں بلوچستان میں افغان مہاجرین انسانی ہمدردی کے تحت فراخ دلانہ میزبانی کی مثال قائم کی ہے. ہم نے اپنی زمین، پانی، اسکول اور ذریعہ معاش صدقہ نہیں بلکہ رشتہ داری کے طور پر مہیا کیا ہیں۔ انہوں نے افغان مہاجرین کے تعمیری رویے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچستان میں زراعت کی ترقی، تجارت کے فروغ اور دستکاری کے ہنر کی منتقلی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں. گورنر مندوخیل نے کہا کہ حکومت پاکستان افغان پناہ گزینوں کیلئے انتہائی قابل عمل اور پائیدار حل کے طور پر رضاکارانہ وطن واپسی کو فعال طور پر آگے بڑھانے میں ثابت قدم ہے۔ پاکستان میں تمام مہاجرین کے تحفظ اور وقار کیلئے ان کی خواہشات بنیادی طور پر ان کے اپنے وطن میں پائیدار مستقبل سے منسلک ہیں۔ ہم یکجہتی کو دیرپا امن میں بدلنے کیلئے یو این ایچ سی آر،، بین الاقوامی شراکت داروں اور افغان حکومت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔ یہ ہماری اجتماعی ترجیح اور علاقائی استحکام کا سنگ بنیاد ہے۔ ہم بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داری کا احترام کریں، ایسے پروگراموں کی حمایت کریں جو پانی کے بنیادی ڈھانچے، صحت کی دیکھ بھال اور پائیدار معاش کے ذریعے میزبان کمیونٹی پر دباؤ کو کم کریں۔ پناہ گزینوں کے ہنر اور تعلیم میں نہ صرف ان کے مستقبل بلکہ بلوچستان کی خوشحالی کے لیے سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے قرآن پاک کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ‘جس نے ایک جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔’لہٰذا ضروری ہے کہ ہم اپنی مشترکہ انسانیت کا احترام کریں۔آخر میں گورنر بلوچستان لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا اور یو این ایچ سی آر کی جانب سے کنسٹریکشن ڈیزائنگ کی جدید تھری ڈی مشینری بیوٹمز یونیورسٹی کو فراہم کرنے پر یو این ایچ سی آر کے بلوچستان کے ہئیڈ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

