دشت: نیشنل پارٹی کے کارکن عبدالخالق دشتی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دشت میں دوروکنڈگ کا راستہ پار کرنا گاڑی والوں کے لیے انتہائی مشکل اور زندگی و موت کا مسئلہ بن چکا ہے۔ سڑک کی خستہ حالی اور خطرناک صورتحال کے باعث کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔
انہوں نے متعلقہ اداروں اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ دوروکنڈگ کے مسئلے کا فوری نوٹس لے کر سڑک کی مرمت اور بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں، تاکہ مسافروں اور گاڑی والوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

