وفاقی محتسب کے حکم پر کوئٹہ کی رہائشی درخواست گزار نور جہاں کو بجلی کے بل پر 106257 روپے کا ریلیف فراہم کر دیا گیا

کوئٹہ (این این آئی)وفاقی محتسب کے حکم پر کوئٹہ کی رہائشی درخواست گزار نور جہاں کو بجلی کے بل پر 106257 روپے کا ریلیف فراہم کر دیا گیاشکایت گزار نور جہاں نے بتایا کہ پچھلے تین چار برس سے بغیر میٹر ریڈنگ کے انہیں بل بھیجا جا رہا تھا۔دفتر سے رجوع کیا درخواست دی لیکن نہ بل کی درستگی کی گئی نہ کوئی شنوائی ہوئی۔لہذا انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا وفاقی محتسب نے احکامات جاری کئے کہ شکایت گزار محترمہ نور جہاں کے بل کی فوری درستگی کی جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمہ نے بل کی درستگی کر دی جس سے شکایت گزار کو 106257 روپے کا ریلیف فراہم کر دیا گیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر شکایت گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں