کوئٹہ(این این آئی) امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ عبدالنعیم رند کی قیادت میں جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کا امریکی اسرائیلی حملوں کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا مظاہرین نے امریکہ اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف بینروپلے کارڈ اۃٹھارکھے تھے اوراسرائیل امریکہ گھٹ جوڑ کے خلاف غزہ فلسطین وایران کے حق میں نعرے لگائے۔مظاہرے میں جماعت اسلامی واسلامی جمعیت طلباء کے نوجوانوں نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ، نائب امیر صوبہ بشیرا حمدماندائی،امیر ضلع کوئٹہ عبدالنعیم رند،جنرل سیکرٹری اعجاز محبوب،حافظ فہیم،نورالحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ واسرائیل نے فلسطین وغزہ میں پچاس ہزار اور ایران کے سپہ اول کی قیادت کو شہید کیادنیاکے امن کو تباہ کرنے والوں کو اسلامی نظریاتی مملک کی جانب سے امن ایوارڈ دینے کے مطالبہ احمقانہ بزدلانہ ہے امریکہ واسرائیل کی وجہ سے دنیا کا امن تبا ہ فلسطین وغزہ کے عوام بے گھر ہوئے ہیں شام عراق فلسطین افغانستان کی تباہی کے ذمہ دارامریکہ ہے امریکہ میں ایک فردپردباؤ ڈالکر امن ایوارڈودیگر فیصلے کروانا کسی صورت قابل قبول نہیں۔نوبل امن ایوارڈ کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں امریکہ ناجائز اولاداسرائیل کے ذریعے دہشت گردی کرتاہے امریکہ اسرائیل کاایک علاج افواج کے سربراہوں کی قیادت میں جہادہے مسلم حکمرانوں سپہ سالاروں کو ایران کا ہر صورت ساتھ دینا چاہیے اگر ایران کا ساتھ نہ دیا گیا تو اس کے بعد ترکی وپاکستان کا نمبر آئیگااسرائیلی امریکی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایران کاہر حوالے سے کھل کرساتھ دینا چاہیے ایران وغزہ کے بہادر عوام نے امت مسلمہ کا سرفخر سے بلند کر دیا اسرائیلی امریکی دہشت گردی پر خاموشی بزدلوں دہشت گردوں کاکام ہے جماعت اسلامی ایران اورغزہ وفلطین کے عوام کیساتھ ہے عوام الناس غزہ کے مسلمانوں کی امداد کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن جماعت اسلامی کاساتھ دیں اور امریکی اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔

