کوئٹہ،مسافر بس،رکشے میں تصادم،آگ لگنے سے6مسافر جاں بحق،7زخمی

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ میں مسافر بس اور ایرانی پٹرول سے لوڈ زرنج رکشے میں تصادم کے نتیجے میں آگ لگنے سے6مسافر جاں بحق جبکہ 7زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر لوکل مسافر بس اور ایرانی پٹرول سے لوڈ زرنج رکشے میں تصادم کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث مسافر بس میں سوار6مسافر جل کر جاں بحق جبکہ 7شدید زخمی ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پالیا گیا نعشوں اورزخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں