حکومت بلوچستان کا کوئٹہ مغربی بائی پاس پر مسافر بس میں آتشزدگی واقعہ پر اظہار افسوس،تحقیقات کا حکم

کوئٹہ(این این آئی) ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان نے کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر مسافر بس میں آتشزدگی کے واقعہ پر اظہار افسوس، واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے آتشزدگی کے واقعے پر حکومت بلوچستان کو شدید دکھ اور افسوس ہے افسوسناک حادثے میں جاں بحق مسافروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں، ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے تمام زخمیوں کے علاج اور سہولتوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ مسافر بس میں آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تحقیقات مکمل ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد و معاونت کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں